حکومت نے سینارٹی فہرستوں کو فوری طور اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی

0
148

جموں؍؍حکومت نے آج تمام محکموں سے کہا کہ وہ سینارٹی فہرستوں کو فوری طور اپ ڈیٹ کرنے کو یقینی بنائیں ۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکیولر کے مطابق تمام انتظامی سیکرٹریوں سے کہا گیا ہے کہ اُن کے ماتحت محکموں میں کام کر رہے ملازمین کی سینارٹی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل فوری طور شروع کیا جائے تا کہ موثر طریقے پر کیڈر منیجمنٹ اور تمام کیڈر کنٹرولنگ حکام اس بات کے پابند ہوں کہ سینارٹی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل باقاعدہ طریقے پر جاری رہے ۔ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ جی اے ڈی نے ہمیشہ سینارٹی فہرستوں کی لگاتار اپ ڈیشن یقینی بنائی جائے اور گورنر نے سروس معاملات کا جائیزہ لیتے ہوئے تمام انتظامی محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ معیاد بند طریقے پر سینارٹی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here