ترقیاتی کمشنر بڈگام نے لازمی خدمات کی بحالی کاجائزہ لیا

0
116

بڈگام؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت تیاریوں کاجائز ہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی،اے ڈی سی،اے سی آر،اے سی ڈی،سی پی او،ایس ڈی ایمز اورتحصیلداروں کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاریوں کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں پر وسائل اورضرورتوں کی مناسبت سے ایک فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ آفات کی صورت میں لازمی اقدامات کئے جاسکیں اورجان ومال کے نقصان پر روک لگائی جاسکے۔مختلف کاموں اورپروجیکٹوں کی بحالی اور سرکاری سکیموں کے لئے رقومات واگذار کرنے اورحالیہ ایام میں سرکاری ڈھانچوں کو ہوئے نقصان کی مرمت وغیرہ کے سلسلے میں ترقیاتی کمشنر نے ایس اوپیز سے اخراجاتی بل پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس سلسلے میں فنڈس واگذارکئے جاسکیں۔میٹنگ کے دوران مختلف قسم کاحفاظتی اوربچائو سامان حاصل کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنأ ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں حالیہ برفباری کے بعد مختلف خدمات کی بحالی کے کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور بحالی عمل میں سرعت لانے کی ہدایات دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here