کرم کشی میں تکنیکی توسط

0
67

ڈائریکٹر سریکلچر نے ڈانگرہ کٹھوعہ میں کسانوں میں سپرے پمپ تقسیم کئے
جموں؍؍کرم کشوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی ایک پہل کے طور ڈائریکٹر سریکلچر گلزا ر احمد شبنم نے آج کٹھوعہ ضلع کے ڈانگرہ علاقے میں 50کسانوں میں سپرے پمپ تقسیم کئے ۔یہ پمپ کٹھوعہ ضلع کے رجسٹرڈ کر م کشوں میں شیڈول کاسٹ سب پلان کے تحت مرکزی معاونت والی سکیم سلک سماگرا کی معاونت سے تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ بولتے ہوئے ڈائریکٹر سریکلچر نے کہا کہ کرم کشوں کے لئے محکمہ مالی معاونت بھی فراہم کررہا ہے تاکہ وہ شہتوت کے پیڑ لگانے کے ساتھ ساتھ کرم کشی کے لئے مناسب شیڈ اور ضروری سازو سامان خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سلک سماگرا کا مقصد شیڈو ل کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کرم کشوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کٹھوعہ میں 140 مستحقین کو ایس سی ایس پی کے دائرے میں لایا گیا ہے جن میں 31خواتین کرم کش بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 1.25لاکھ فی ہاوس کی لاگت سے 54 ریرینگ ہاوس تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مستحقین پر زو ردیا کہ غنچہ ٔ ابریشم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ کی سکیموں سے بھرپور استفادہ کریں۔اُنہوں نے محکمہ کے اہلکاروں سے تلقین کی کہ وہ کرم کشوں کی سہولیت کے لئے ہروقت خود کو دستیاب رکھیں ۔ انہوں نے مستحقین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سکیموں کی عمل آوری سے متعلق ان سے جانکاری حاصل کی۔ڈائریکٹر سریکلچر نے کہا کہ محکمہ کرم کشوں کو کرناٹک اور دوسری ریاستوں کے دورے پر بھیجنے کا اہتمام کررہا ہے تاکہ انہیں اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے تعلق جانکار ی فراہم کی جاسکے۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سریکلچر آفیسر کٹھوعہ محترمہ انجو کول نے بھی اپنے خیالات کا بھی اِظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here