’یوم الارض‘ فلسطینی عوام کی بیداری کی زندہ علامت ہے:الشیخ سلیم

0
117

مقبوضہ بیت المقدس-مسجد اقصیٰ کیامام اور خطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا کہ ’یوم الارض‘ فلسطینی قوم کی بیداری اور آزادی کی تحریک کی زندہ علامت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں رہا جب فلسطینی قوم کی قربانیاں اور ان کا خون رنگ لائے گا اور فلسطینی قوم آزادی کی فضاء￿ میں سانس لے سکے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ محمد سلیم نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں صہیونی ریاست کی یوم الارض ریلیوں پر وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں، عرب ممالک کی اقوام اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کو آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور مسجد اقصیٰ اور القدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرائیں۔ ان کا کہناتھا کہ مسجد اقصیٰ اور القدس کی آزادی عالم اسلام کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔خطیب الاقصیٰ نے صہیونی ریاست کی جانب سے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مقدس مقام ہے جسے کسی صورت میں کسی دوسری قوم کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here