کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لئے تینوں یونٹو ں کی کامیاب آزمائش

0
79

سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے کہا ہے کہ انتہائی اہمیت کے حامل کشن گنگا ہائیڈروپاور پروجیکٹ کے تینوں یونٹوں کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے اور پروجیکٹ کی رسم افتتاح کے لئے کچھ ہی کام باقی ہے۔صوبائی کمشنر نے پورے پروجیکٹ کے کام کی پیش رفت کے علاو ہ پروجیکٹ کے اخراج کنال کے کناروں کو جاذب نظر بنانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کاایک میٹنگ میں جائزہ لیا.میٹنگ میںبتایا گیا.

کہ 330میگاواٹ پروجیکٹ کے تینوںیونٹوں کی کامیاب آزمائش کی گئی اور آج آخری یونٹ کی کامیاب آزمائش ہوئی۔پروجیکٹ کو اب حتمی شکل دی جارہی ہے۔صوبائی کمشنر نے پروجیکٹ کی نہر کے کناروں کو جاذب نظر بنانے اورپارکوں کی دید ہ ذیبی کے لئے ضلع انتظامیہ کو کام کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔جب کہ محکمہ پھولبانی کو یہاں کارپارکنگ کے قیام کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔معاوضے کے معاملات کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے آفیسران کو ایک ہفتے کے اندر اندر تمام معاملات نمٹانے کی ہدایت دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here