پی ڈی پی کا سمارٹ سٹی کا نعرہ کھوکھلا ثابت : تنویر صادق

0
74

سرینگر // نیشنل کانفرنس لیڈر اور عمر عبداللہ کے پولٹیکل سیکریٹری تنویر صادق نے کہا کہ پی ڈی پی کے شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے وعدے سفید جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا یہ نعرہ سوائے شہرت کے اور کوئی کچھ بھی نہیں۔ تنویر صادق نے آج شہر خاص کے زیڈی بل کانسچونسی کے کئی علاقوں کا دورہ کیا جن میں باغات شورہ ، لالبازار، علمدار کالونی کا دورہ کرتے ہوئے کئی عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے تنویر صادق نے ان سے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار میں جو بھی سمارٹ سٹی کی بات کرتا ہے حکومت چاہے اس کے بجائے پہلے وہ اپنے مقامی ایم ایل اے کو شہر خاص کے اندرون کا دورہ کرنے کے بیجھے خصوصاً لالبازار اور عمر کالونی جن کو بنیادوں سہولیات سے بے انتہا نذر انداز کیا گیا ہے ۔ موجودہ پی ڈی پی بے جے پی حکومت کو آڈھے ہاتھوں لیتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ شہر خاص کو تعمیراتی طور پر بھی نذر انداز کیا گیا ہے جو پروجیکٹ تین سال پہلے عمر عبداللہ نے شروع کئے تھے لین بدقستمی سے ان کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پروجیکٹ جو کی تعمیر شروع کر دی گئی تھی لیکن اچانک سیاسی رسائی کی وجہ سے اس میں ہو رہی کرپشن کو نذر انداز کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کی باغات شورا کے ڈرین کے کام کو بلاجواز روک دیا گیا ۔ ایسا لگ رہا ہے محبوبہ مفتی کی گورنمنٹ نے شہر سرینگر کے خلاف جنگ چھیڈ دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ شہر خاص کی ترقی کے لئے اقدامات شروع کرے ۔ جن لیڈروں نے تنویر صادق کے ہمراہ زیڈی بل کا دورہ کیا ان میں مشتاق بیگ، یوتھ پریزیڈنٹ عمران بٹ، انتطامیہ کمیٹی پریذیڈنٹ اور دیگر عہدیداراں بھی تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here