پونچھ میں ایل او سی پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

0
59

جموں ، 31مارچ (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پونچھ سیکٹر میں ہفتہ کے روز پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’پاکستان کی طرف سے ہفتہ کی صبح ایل او سی پر پونچھ سیکٹر کے کھاری کرمارا علاقہ میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاکستان کی طرف سے ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here