‘واپسی کے لیے عظیم مارچ’ پر اسرائیلی فائرنگ، 16 فلسطینی ہلاک

0
60
  • فلسطیناقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز نے اسرائیلی سرحد کے قریب شیلنگ سے 16 فلسطینیوں کی ہلاکت کے واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔

جمعے کو غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے چھ ہفتے پر مشتمل احتجاج کے آغاز میں اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک ہنگامی اجلاس میں تشدد کی مزمت کی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظ، کے لیے اقدامات میں مدد کریں۔

اسرائیل کے آئرن ڈوم نے دس لاکھ ڈالر کے میزائل غلطی سے داغ دیے

مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

فرانسیسی اہلکار نے ’غزہ میں ہتھیار سمگل کیے‘

اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر پتھراؤ کرنے اور بم پھینکنے کا الزام لگایا ہے جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ کے ساتھ پانچ مقامات پر 17 ہزار فلسطینی جمع ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوے کو روکنے کے لیے جس میں ٹائروں کو آگ لگائی جا رہی ہے فوجی صرف ان پر فائر کر رہے ہیں جو دوسروں کو ترغیب دے رہے ہیں۔

فلسطینی مارچفلسطینیوں نے سرحد کے قریب پانچ مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے ہیں۔ انھوں نے اس مارچ کو ‘واپسی کے لیے عظیم مارچ’ کا نام دیا ہے۔

فلسطینی میڈیا نے کہا کہ سرحد پر سات ہزار لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

بعد ازاں اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے انتہاپسند گروہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطینی مارچفلسطینی محکمہ صحت کے حکام اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گولہ باری کے باعث ایک فلسطینی کسان ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی جمعے کو جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے کے قریب ہوئی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق مظاہرین پر آنسو گیس بھی پھینکی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ نوجوان گروہوں نے احتجاج کرنے والے منتظمین کی احکامات کو نظڑ انداز کیا کہ وہ سرحدی باڑ کی جانب نہ بڑھیں۔

فلسطینی مارچفلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

غزہ میں بی بی سی کے پروڈیوسر رشدی ابوآلوف کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسان اور زخمی ہونے والا شخص کھیتوں میں موجود تھے کہ ٹینکوں سے کی جانے والی شیلنگ کی زد میں آ گئے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر ایک کسان کو مار کر فلسطینیوں کو ڈرانے کا الزام لگایا ہے تاکہ وہ ان مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here