نچلی سطح تک تنظیم کو مضبوط کریں گے : گہلوت

0
41

نئی دہلی،31مارچ (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم اور تربیت) اشوک گہلوت نے کہاکہ پارٹی کا پھیلاو اور کارکنوں کو ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تربیت دینا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
مسٹر گہلوت نے آج یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی چاہتے ہیں کہ پارٹی کو بحیثیت تنظیم اور اس کے پروگراموں کو بوتھ کی سطح تک فعال کیا جائے ۔ اس لئے ان کی ترجیح بوتھ کی سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانے کی ہوگی۔ کارکنوں کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کئے جائیں گے ۔ راجستھان کے دو بار وزیراعلی رہ چکے مسٹر گہلوت کو کل ہی مسٹر جناردن دویدی کی جگہ پر تنظیم اور تربیت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے پچھلے الیکشن میں پارٹی کی اچھی کارکردگی کے پیش نظر انہیں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ ان انتخابات کے وقت وہ گجرات کے انچارج جنرل سکریٹری تھے ۔ مسٹر گہلوت نے کہاکہ مسٹر گاندھی پارٹی کو نئے طریقے سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور ان کا ہدف تنظیم کو مضبوط کرنا ہے ۔اس لئے ریاستوں کے لئے چار چار سکریٹریوں کی تقرر ی کی جارہی ہے ۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی طرف توجہ دلائے جانے پر انہوں نے کہاکہ انتخابات کا دور تو پورے برس چلتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کی تیاری چلتی رہے گی پر ان کی توجہ تنظیم کو مضبوط کرنے اور کارکنوں کو تربیت یافتہ بنانے پر رہے گی۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ جو ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے وہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے کام کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ انچارج جنرل سکریٹری(تنظیم اور تربیت) کی نئی ذمہ داری یہ واقعی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو پورا کروں گا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی سمت میں کوشاں رہوں گا۔ میں مسٹر گاندھی کا شکرگزار ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here