محمود عباس کا ایک روزہ سوگ کا اعلان،عالمی برادری سے مدد کی اپیل

0
46

غزہ-فلسطینی صدرمحمود عباس نے اسرائیلی فوج کی طرف سے 42 ویں ’یوم الارض‘ پر نہتے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کی شہادت سے آج ہفتے کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی مظاہرین کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں سے تحفظ فراہم کرے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس نے اقووام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور کو ہدایات کی ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے عالمی تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔خبر رساں ادارے ’وفا‘ سے بات کرتے ہوئے ریاض منصور نے کہا کہ صدر عباس کی ہدایت پر ہم نے سلامتی کونسل سے رابطے شروع کیے ہیں۔ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ادھر فلسطینی حکومت کے ترجمان یوسف المحمود نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو ملک بھرمیں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ملک بھر میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف سوگ منایا جائے گا۔
جامعہ الازھر کی اپیل
’یوم الارض‘ پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں کو کلچنے کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کی شام جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیالیسویں یوم الارض پر اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی پرامن ریلیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے۔جامعہ الازھر نے اپنے بیان میں فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور آئینی حقوق کی پرزور حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین میں واپس جانے ،اس میں آباد ہونیاور اپنے حق خود ارایت کیحصول کا حق حاصل ہے۔الازھر نے عالمی برادری، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کریں اور فلسطینی قوم کو صہیونی ریاست کے جبرو تشدد سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔خیال رہے کہ کل 30مارچ جمعہ کے روز فلسطین بھرمیں ’یوم الارض‘ کی مناسبت لاکھوں فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زاید فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here