فاروق عبداللہ کا کوچک خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت

0
66

سرینگر // صدر جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ ( ایم اپی ) نے کوچک خاندان اہلیہ نجیب کوچک کی وفات پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگواراں خصوصاً مرحومہ کے شریک حیات اور دیگر پسمندگان کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی ۔ یاد رہے مرحومہ شکیلہ کوچک سابق ایڈیشنل لاءسیکریٹری اور دختر نسبتی معروف سیاست اور قانون دان ایڈوکیٹ غلام نبی کوچک تھی ۔ اس سانحہ ارتحال پر کار گزار صدر عمر عبداللہ نے بھی کوچک نجیب کوچک ، اور جاوید کوچک صاحب و دیگر برادر صاحبان کے ساتھ تعزیت کیا۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی میں ساگر نے آج گپکار جاکر کوچک خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور ان کے ہمراہ صدر ضلع سرینگر پیر آفاق احمد بھی تھے۔ صوبہ صدر ناصر اسلم وانی اور صوبائی سیکریٹری شوکت احمد میراور میر غلام محمد ساقی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ یا د رہیں مرحوم غلام نبی کوچک تحریک کوئٹ کشمیر اور تحریک راج شماری میں اہم رول ادا کیا اور اسیری کے دن بھی کاٹے اورمرحوم ریاست کے وزیر مال اور سابق مسلم اوقاف ٹرسٹ کے چیئرمین بھی رہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here