سلمان کا ہمیشہ شکر گزارر ہوں گا: پربھودیوا

0
42

ممبئی، 31 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور کوریوگرافر اور ڈائریکٹر پربھو دیوا کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ دبنگ اسٹار سلمان خان کے شکر گزار رہیں گے ۔ پربھو دیوا نے سلمان خان کے ساتھ سپرہٹ فلم ‘وانٹیڈ’ بنائی تھی اور اب وہ دبنگ 3 بنارہے ہیں۔ فلم وانٹیڈ کی کامیابی کے ساتھ ہی سلمان کی ہٹ فلموں کا سلسلہ بھی شروع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ لیکن سلمان کی کامیابی کاکریڈٹ پربھو دیوا نہیں لینا چاہتے ۔ انہوں نے کہا فلم وانٹیڈ سے میں نے ان کا کیرئیر نہیں بنایا بلکہ انہوں نے میرا کیریئر بنایا ہے ۔ وہ چاہتے تو کسی دوسرے کو ڈائریکٹر کے طور پر لے سکتے تھے لیکن اس نے مجھے بالی ووڈ میں بطور ڈائریکٹر ڈیبو کرنے کا موقع دیا۔ ہر فنکار کی زندگی میں کچھ اتار چڑھاؤ آتے ہیں ، سلمان خان ہمیشہ سے سپر اسٹار تھے ۔ میں تو یہ کہوں گا کہ بونی کپور اور سلمان خان نے مجھے بطور ڈائریکٹر بالی ووڈ میں متعارف کرایا میں جس کے لئے میں ہمیشہ ان کا شکرگزار رہوں گا۔ پربھو دیوا نے کہا ”سلمان بہت محنتی ہیں اور بہت حد تک وہ رجنی کانت کی طرح ہیں جن کا مختلف ہی انداز ہے ۔ انہیں کسی کو متاثر کرنے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کا اسٹائل ہی کافی ہے ۔ دبنگ 3 پوری طرح سلمان خان فلم ہے جو ناظرین کو مایوس نہیں کرے گی ۔ اس فلم میں زبردست ایکشن مناظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here