سری دیوی کی سرکاری اعزاز سے رسومات ادا کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ فڑنویس کی ایما پر کیا گیا

0
51

ممبئی، 31مارچ(یواین آئی) معروف اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز سے ان کے پدم شری ہونے کی وجہ سے ادا نہیں کی گئیں بلکہ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے اس معاملہ میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری اعزاز کا حکم دیا تھا۔ اس معاملہ میں ایک آر ٹی اے کارکن انیل گگلی کی طلب کردہ معلومات سے انکشاف ہوا ہے ، وزیراعلیٰ فڑنویس کی نگرانی میں پروٹوکول شعبہ جوکہ انتظامیہ عامہ محکمہ نے اس کی اطلاع فراہم کی ہے ۔ عام طور پر یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ سری دیوی کو سرکاری اعزاز ان کے پدم شری ہونے کے سبب دیا جارہا ہے ، لیکن یہ انکشاف ہوا ہے کہ فڑنویس کی ایماء پر ایسا کیا گیا۔جبکہ ہر ایک پدم شری کو یہ اعزاز نہیں دیا جاتا ہے ۔سرکاری اعزاز کے تحت لاش کو ترنگے میں لپیٹ دیاجاتا ہے اور مختلف شخصیات کے عہدے کے مطابق گن فائرکیے جاتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ کے دفتر سے 25 فروری کو حکم دیا گیا اور 26 فروری کو سرکاری طور پرممبئی کے کلکٹراور پولیس کمشنر کو زبانی حکم دیا گیا۔دراصل صرف پدم شری، پدم بھوشن یا دیگر اعزازیافتہ کو سرکاری طور پررسومات ادا نہیں کی جاتی ہیں ۔سابق صدور، وزیراعظم، مرکزی وزیر اور سابق وزیراعلیٰ کو سرکاری اعزاز دیا جاتا ہے ، لیکن دیگر شخصیات کو سرکاری اعزاز دینے کااختیار ریاست کے وزیراعلیٰ کو ہوتاہے ۔اس طرح مہاراشٹر میں شیوسیناسربراہ بال ٹھاکرے ، بوہرہ روحانی پیشوا سیدنا محمد برھان الدین، سنیئر صحافی مظفرحسین اور امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر بی کے گوئل کی آخری رسومات سرکاری اعزازسے انجام دی گئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here