ذوالفقار علی نے ترقیاتی عمل میں بین خطعی تفاوت کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا

0
56

جموں //خوراک ، سول سپلائیز اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے مختلف خطوں میں ترقیاتی تفاوت کو دور کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔ وزیر آج راجوری میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار تمام خطوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے اور رقومات بھی برابری کے طور پر مختص کئے جا رہے ہیں ۔ راجوری اور پونچھ اضلاع میں ترقیاتی عمل کے حوالے سے وزیر نے کہا کہ میڈیکل کالج ، مغل روڈ پر ٹنل کی تعمیر ، شاکا مرگ سیاحتی پروجیکٹ اور بدھل شوپیاں روڈ جیسے پروجیکٹوں کی بدولت لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جموں ۔
راجوری ۔پونچھ ریلوے پروجیکٹ منظور کرانے کیلئے مرکزی سرکار کے ساتھ پیروی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل کو دوام بخشنے کیلئے قلیل اور طویل مدتی منصوبے مرتب کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں تک ہر طرح کی بنیادی سہولیات پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے وزیر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے جائیز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here