حوثیوں نے تعز اور عدن کو ملانے والی شاہراہ دھماکے سے اڑا دی

0
37

عدن-حوثی باغیوں کے یمن کے دو بڑے شہروں عدن اور تعز کو ملانے والی شاہراہ کو حیفان کے پہاڑی علاقوں پر ایک کارروائی کے دوران بند کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے جنوبی حیفان کے مقام پر عدن اور تعزکو باہم ملانے والی شاہراہ کو دھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجیمیں دونوں شہروں میں زمینی سپلائی لائن معطل ہوگئی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز حیفان، کرش اور القبیطہ محاذوں پر حوثیوں اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ اس دوران آئینی فوج نے متعدد اہم مقامات باغیوں سیآزاد کرالیے جب کہ پہلے سے آزاد کرائیگئے مقامات پرباغیوں نے دوبارہ حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا۔
یمن سے ملنے والے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے تعز اور عدن کے درمیان شاہراہ کو دھماکوں سے اڑا کر زمینی رابطے معطل کردیے۔ اس کے علاوہ حوثی باغیوں نے حیفان اور طو الباحہ ڈائریکٹوریٹ کو ملانے والی شاہراہ کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا گیا۔کرش کے محاذ پر یمن کی سرکاری فوج نے متعدد اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا۔ یہ علاقے لحج گورنری میں پائے جانے والے شیفان پہاڑی سلسلے پر واقع ہیں۔تعز میں سرکاری فوج نے السحی، اور قردوف میں گھمسان کی لڑائی کے بعد ان علاقوں کو باغیوں سے چھڑالیا۔ اس کارروائی میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here