جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں جنگجوو ں کے حملے میں ایس پی او زخمی

0
39

سری نگر ، 31مارچ (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کے روز جنگجوو¿ں نے جموں وکشمیر پولیس کے ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ فائرنگ کا یہ واقع قصبہ اننت ناگ کے کھنہ بل چوک میں پیش آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھنہ میں ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ایس پی او ٹریلوک سنگھ پر ہفتہ کی صبح نامعلوم جنگجووں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ایس پی او کا اسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ بتادیں کہ یہ ضلع اننت ناگ میں جنگجووں کی طرف سے کسی ایس پی او پر دوسرا حملہ ہے۔ ضلع اننت ناگ کے وپزن بجبہاڑہمیں 29 مارچ کی شام دیر گئے مشتبہ جنگجووں نے ریاستی پولیس کے ایک ایس پی او مشتاق احمد پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک جبکہ اس کی بیوی کو شدید زخمی کردیا۔ مشتاق احمد اسپتال لے جانے کے دوران ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ اس کی بیوی سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ تاہم اب تک کسی بھی جنگجو تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here