جازان میں بیٹی کیہاتھوں باپ کے قتل کی خبر من گھڑت قرار

0
62

جازان-سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پچاس سالہ شہری کی اس کی بیٹی کے ہاتھوں قتل کی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جازان کیپولیس ترجمان کیپٹن نایف بن عبدالرحمان الحکمی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اخبارت اور سوشل میڈیا پر ایک شہری کی اس کی بیٹی کے ہاتھوں قتل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پولیس اس حوالے سے چھان بین کررہی ہے مگر ابھی تک اس خبر کی کسی طرف سے کوئی اطلاع یا رپورٹ درج نہیں کرائی گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے علاقے جازن میں الدرب کے مقام پر یہ خبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی کہ ایک بیس سالہ لڑکی نے اپنے پچاس سالہ والد کو قتل کردیا۔
سوشل میڈیا کے مطابق ایک لڑکی نے اپنے باپ کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیاد ہونے کے بعد اسے سات گولیاں ماریں۔ مقتول کے اقارب نے اس کی لاش اٹھائی جو خون میں لت پت تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر اس کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کی مگر ایک لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے مگر ابھی تک اس خبر کے درست ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here