بنک گھپلہ کے 45دن، مودی کیوں ہیں خاموش: کانگریس

0
42

نئی دہلی،31مارچ (یو این آ ئی) کانگریس نے پنجاب نیشنل بنک گھپلہ کے تعلق سے مودی حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر اس میں کیا چھپایا جارہا ہے کیونکہ اس گھپلہ کا انکشاف ہوئے آج 45 دن ہوچکے ہیں لیکن اس معاملہ میں اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ چھوٹے مودی کاگھپلہ آج 45دن کا ہوگیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس گھپلہ پر اب تک خاموشی توڑی نہیں ہے ۔ انہیں بتانا چاہئے کہ اس میں کیا چھپایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ‘ مون مودی’ 45دن کے نام سے ایک پوسٹر بھی پوسٹ کیا ہے جس میں حکومت سے دریافت کیا گیا ہے کہ گھپلہ کو ڈیڑھ مہنیہ گزر چکا ہے ۔ آخر مسٹر مودی کب بولیں گے ۔ مدھیہ پردیش کے ویاپم گھپلہ پر بھی پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ ‘ویاپم مہا گھپلہ’ ، پراسرار قتل اور بدعنوانی ان دنوں مدھیہ پردیش ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں موضوع بحث ہے ۔ موجودہ حالات مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی ختم ہوتی عوامی تائید کو بتانے کے لئے کافی ہیں۔ پارٹی نے اس سلسلہ میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت کے کام کاج پر ناراضگی سے گھبرائی پارٹی نے معاملہ کو سلجھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ وہاں آپسی اختلافات ختم کئے جاسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here