آسیہ نقاش نے پی ایچ سی جگٹی کا دورہ کر کے طبی خدمات کا جائیزہ لیا

0
55

جموں //صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے پرایمری ہیلتھ سنٹر جگٹی کا دورہ کر کے وہاں دستیاب طبی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ معائینے کے دوران انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ طلب کی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔
انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہسپتال میں تمام ضروری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے اور ملازمین کے جائیز مطالبات کو پورا کرنے کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے ہسپتال کے ریکارڈ کا خصوصی آڈٹ کرنے کے بھی احکامات دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار طبی شعبے کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور مائیگرنٹ کیمپوں اور دور دراز کے علاقہ جات میں صحت خدمات میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ اس موقعہ پر مقامی افراد نے اُن کے سامنے کئی مطالبات رکھے ۔ وزیر موصوفہ نے تمام جائیز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقعہ پر ریلیف کمشنر اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here